ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی اسمبلی میں دھماکہ خیز مواد:این آئی جانچ میں جٹی

یوپی اسمبلی میں دھماکہ خیز مواد:این آئی جانچ میں جٹی

Sun, 16 Jul 2017 11:47:45    S.O. News Service

لکھنؤ،15؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش اسمبلی میں ایوان کے اندر اندر حال ہی میں آتش گیرمادہ برآمدہواتھا۔اس معاملے کی جانچ این آئی اے سے کرانے کے لیے یوگی حکومت نے ایوان سے اجازت مانگی تھی۔اس کی اجازت اسمبلی اسپیکرنے دے بھی دی۔اب مقامی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور افسران کی نینداڑی ہوئی ہے۔انسداد دہشت گردی اسکواڈ(اے ٹی ایس)کے ساتھ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے)کی ٹیمیں اس معاملے کی جانچ کرنے میں لگ گئی ہیں۔این آئی اے کی ٹیم جمعہ دیر رات اسمبلی پہنچی تھی۔راجدھانی لکھنؤ کے ایم ایل عمارت میں دھماکہ خیز مواد ملنے کا معاملہ لکھنؤ کے حضرت گنج میں واقع کوتوالی میں جمعہ کی شام کو درج کرایا گیا ہے۔،ایس ایس پی دیپک کمار کے ساتھ اسمبلی کے مارشل منیش چندر رائے نے آتش گیر مادہ ملنے کے معاملے میں تحریر دی ہے۔اس سے پہلے ایس ایس پی نے اسمبلی کے چیف مارشل منیش چندر رائے کے ساتھ اسمبلی کی سیکورٹی کے نظام کا معائنہ کیا۔


Share: